ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رومانیہ میں ملک گیر مظاہروں کے بعد حکومت متنازعہ حکم نامہ واپس لے لیا

رومانیہ میں ملک گیر مظاہروں کے بعد حکومت متنازعہ حکم نامہ واپس لے لیا

Mon, 06 Feb 2017 12:41:08    S.O. News Service

اٹلی،5؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ملک گیر مظاہروں کے بعد رومانیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس متنازعہ حکومتی حکم نامے کو واپس لے لے گی، جس کے تحت سرکاری افسران کو بدعنوانی کے کچھ واقعات میں استثنیٰ دے دیا گیا تھا۔ گزشتہ منگل کے دن جاری کیے گئے اس حکم نامے کے بعد رومانیہ بھر میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جبکہ عالمی سطح پر بھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ وزیر اعظم Sorin Grindeanu نے کہا ہے کہ آج اتوار کے روز کابینہ کے ایک اجلاس میں اس حکم نامے کو واپس لے لیا جائے گا۔ رومانیہ سن دو ہزار سات میں یورپی یونین کا رکن بنا تھا۔


Share: